Sep 07, 2018 02:42 pm
views : 423
Location : Different places
Lahore-2 Women Beaten By Shopkeepers
لاہور:چوری کے الزام میں دو خواتین پر وحشیانہ تشدد، ملزمان گرفتار
لاہور میں کپڑوں کی ایک دکان پر دو خواتین پر بد ترین تشدد کرنے والے دونوں ملزمان عدنان اور اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین کو دکان داروں نے بٹھا رکھا ہے اور انھیں ڈنڈے، لاتوں اور تپھڑوں سے پیٹا جا رہا ہے، خواتین کا دوپٹا بھی کھینچا گیا، چہرے پر بھی تھپڑ مارے گئے جب کہ غلیظ گالیاں بھی دی گئیں۔ویڈیو میں تشدد کرتے نظر آنے والوں میں ایک کبڈی فیڈریشن کا اعجاز مناواں بھی شامل ہے، جسے وزیر، اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے