کراچی :یوم فضائیہ آج ملک بھرمیں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے
پاک بھارت انیس سوپینسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ناقابلِ فراموش کردار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سات ستمبر کو یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایاجاتا ہے، یوم فضائیہ یاد دلاتا ہے کہ جب بزدل بھارتی افواج نے اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کرکے وطن عزیزکی آن بان اورشان کو قائم رکھا۔جھپٹ کر پلٹنا ‘پلٹ کرجھپٹنا اورپھر دشمن کو بھاگنے پرمجبورکردینا یہی وہ عزم ہے جسے یومِ فضائیہ کے دن ہمارے شاہین دہراتے ہیں، ۔
آج کے دن پاکستان ایئر فورس کے جواں سالہ شہید پائلٹ راشد منہاس کی قبر پر بھی حاضری دی جاتی ہے اور پھول چڑھائے جاتے ہیں‘ راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کواپنے انسٹریکٹر کی پاک فوج کا طیارہ دشمن سرزمین پرلے جانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے طیارہ پاکستان کے حدود میں گراکر دشمن کا خواب خاک میں ملا دیا تھا۔