Sep 07, 2018 02:56 pm
views : 512
Location : Prime Minister House
Islamabad-PM house video release internal scenes auctioned vehicles
اسلام آباد :وزیراعظم ہاؤس کی نیلام ہونے والی گاڑیوں اور اندرونی مناظر کی ویڈیو جاری
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اختیار کرنے اور کم اخراجات کے حوالے سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے اقدامات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس کی جن قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کی ان نیلام ہونے والی گاڑیوں کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
مذکورہ گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں کھڑی ہیں، درجنوں قیمتی اور لگژری گاڑیاں وزیراعظم ہاؤس میں دیکھی جاسکتی ہیں، یہ گاڑیاں17ستمبرکو نیلام کی جائیں گی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر کی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے، فوٹیج میں وزیراعظم ہاؤس کے وسیع وعریض لان کے علاوہ ہاؤس کے اندر کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں