Sep 07, 2018 03:03 pm
views : 518
Location : Different places
Rawalpindi NAB file reference against expremier yousuf raza gilani
راولپنڈی:سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی بھی نیب کے ریڈار پر
پاکستان کے اینٹی کرپشن کے ادارے نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے اختیارت کے نا جائز استعمال کا ریفرنس درج کر لیا۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے، جس کے باعث قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابقہ ملزمان نے یونی ورسل سروسز فنڈ کے لیے غیر قانونی مارکیٹنگ کمپین چلائی، جس سے قومی خزانے کو 12 کروڑ اسّی لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔