Sep 07, 2018 04:10 pm
views : 380
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
karachi- Saeed ghani says action taken against illegal construction
کراچی ،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہر صورت کارروائی ہوگی، وزیر بلدیات سندھ
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نےآج صبح لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اچانک دورہ کیا وہاں آفس میں ڈی جی صاحب بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی عبد العزیزمیمن کے پاس 9 چارجز ہیں، تحقیقات کروں گا گورنمنٹ نے عہدے دیے یا خود سے سنبھال لیے، قانون اورعدالتی دائرے میں رہتے ہوئے فیصلے کریں گے۔
ہ جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔وزیربلدیات سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی اور شہرمیں پانی کی منصفانہ تقسیم جلد ممکن بنائیں گے۔