نئی دہلی، پاکستانی اعلان نے انتہا پسندوں کے منہ پر ڈھکن لگا دیا،نوجوت سنگھ سدھو
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نےکہا ہے کہ پاکستان نے قدم اٹھالیا، اب بھارتی حکومت آگے بڑھے۔پاکستانی اعلان نے انتہا پسندوں کے منہ پر ڈھکن لگادیا ہے۔
نوجوت سنگھ سدھو نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان سرکار نے قدم اٹھالیا ہے اب بھارت سرکار کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ پاکستانی سرکار کے اعلان نے انتہا پسندوں کے منہ پر ڈھکن لگا دیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے معاملے پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھولنا پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کا سبب بنے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے حلف برداری کے بعد اتنی جلدی جو کہا وہ حقیقت کر دکھایا۔