Sep 07, 2018 07:35 pm
views : 534
Location : Domestic Place
Lahore- Cricketer Shoaib Malik Media Talk.
لاہور، بھارت کے خلاف میچ میں اضافی دباﺅ نہیں لینا چاہیے،کرکٹر شعیب ملک
آل راﺅنڈر کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سلیکشن پر بات کرنا میرا کام نہیں، کبھی سلیکٹر بنا تو بات کروں گا، اس معاملے میں مزید بات نہیں کرسکتا لیکن میں نے کبھی ان کے منہ سے تحفظات نہیں سنے، میرا خیال ہے کہ نیت صاف ہونی چاہیے، کوئی آپ کو عزت نہیں دے سکتا، عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کے مسائل ہوتے ہیں، کیریئر میں اتار چڑھاﺅ بھی آتا ہے لیکن میز پر بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔ قومی ٹیم میں جگہ نہ بن پائے تو ہر کھلاڑی کیلیے ایک پلیٹ فارم ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھاکر ٹیم میں واپسی کا راستہ بنائے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں اضافی دباﺅ نہیں لینا چاہیے، روایتی حریفوں میں ایک بڑا میچ ضرور ہوتا ہے، پوری دنیا کے شائقین بڑی دلچسپی سے میچ دیکھتے ہیں لیکن میرا ساتھی کھلاڑیوں کو بھی مشورہ ہے کہ اس کو ایک عام مقابلے کی طرح لیتے ہوئے اپنے نیچرل کھیل کا مظاہرہ کریں، بہتر کھیلیں گے تو کامیابی حاصل ہوگی۔ایشیا کپ میں کسی ٹیم کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے جب کہ ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔ہر کھلاڑی کا ٹیم میں ایک رول ہوتا ہے، اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کرنے کی کوشش کروں گا جب کہ امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔