کراچی، وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے وہ مزار قائد تشریف ضرور لائیں، ناصر حسین شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ نئے پاکستان والوں نے کہیں نیا قائد اعظم تو نہیں ڈھونڈ لیا اس لئے میں وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مزار قائد ضرور تشریف لائیں۔
مزار قائد کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب وزیر اعظم حلف اٹھانے کے کچھ ہی دن بعد بانی پاکستان قائد اعظم کے مزار پر ضرور آتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔ قبل ازیں مزار قائد حاضری کے بعد فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔