کراچی، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کا اچانک دورہ
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی اچانک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر پہنچ گئے۔ ایم ڈی واٹر بورڈ اور دیگر عملے نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کا اجلاس کافی دنوں سے نہیں ہوا تھا اجلاس میں میں نے بورڈ کو موثر بنانے کیلئے کچھ تجاویز دی ہیں علاوہ ازیں اس ضمن میں مختلف ماہرین سے مدد کیلئے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔
بعد ازاں واٹربورڈ سے نکالے گئے ملازمین کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات کی گاڑی کا راستہ روک لیا گیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جبکہ مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
احتجاجی مظاہرین کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔