Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 07, 2018 08:05 pm views : 388

Location : Prime Minister House

Islamabad- PM Imran Khan Adresses
  • Urdu

اسلام آباد، بیرون ملک مقیم پاکستانی ڈیم بنانے میں حکومت کی مدد کریں، وزیراعظم کی اپیل

 وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں۔
قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں سے قومی مسائل پر بریفنگ لے رہا ہوں اور میں نے وعدہ کیا تھا کہ قوم کے سامنے ملک کے تمام معاملات سامنے لے کر آؤں گا، 10 سال پہلے پاکستان پر 6 ہزار ارب قرضہ تھا اور آج 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا ہے، گردشی قرضوں کا بھی معاملہ ہے لیکن ملک کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ہمیں پانی کی قلت کا سامنا ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس صرف 30 دن کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اور آج پانی کم ہوکر فی کس 1000 کیوسک رہ گیا ہے، اگر ہم نے ابھی بھی ٹیم بنانا شروع نہیں کیے تو اپنی نسلوں کے لیے مسائل کا پہاڑ چھوڑ کر جائیں گے، ماہرین کہتے ہیں اگر ہم نے ڈیم نہ بنائے تو ملک میں خشک سالی اور قحط پڑنے کا خدشہ ہوگا۔
عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیم بنانے میں حکومت کی مدد کریں، امریکا اور یورپ میں مقیم ہر پاکستانی ایک ہزار ڈالر یا اس سے زائد رقم بھیجیں، یقین دلاتا ہوں آپ کا سارا پیسا ڈیمز کے لیے استعمال ہوگا اور قوم کے پیسے کی خود حفاظت کروں گا جب کہ ہمیں اپنے وسائل سے ہی ڈیمز بنانے ہیں کیوں کہ باہر سے کوئی قرض نہیں دے گا لہذا اوورسیز پاکستانی کسی بھی ملک میں ہیں، وہ جتنا پیسہ بھیج سکیں پاکستان بھیجیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی کردار ادا کریں تو 5 سال میں ڈیم بن سکتا ہے، نیلم جہلم پراجیکٹ میں بھی صرف پیسے نہ ہونے کے باعث دیر ہوئی، ہمارے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہے اور پاکستان کو اس وقت ڈالرز چاہیے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved