Sep 08, 2018 02:08 pm
views : 496
Location : Different places
KPK- Trouble Against Pervaiz Khattak
خیبر پختونخواہ ،سرکاری اراضی اسکینڈل: وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کی سرکاری اراضی کا اسکینڈل انکوائری سے بڑھ کر انویسٹی گیشن کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، نیب کی جانب سے انویسٹی گیشن مکمل ہونے پر پرویز خٹک کے خلاف احتساب عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
پرویز خٹک پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیراعلیٰ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالم جبہ میں 278 ایکڑ سرکاری اراضی من پسند کمپنی کے نام لیز کردی ہے۔رواں برس 6 مارچ کو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے پرویز خٹک، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا خالد پرویز اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔
نیب کے مطابق ملزمان نے بدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے مالم جبہ میں 275 ایکڑ سرکاری جنگلات کی اراضی سیمنز گروپ آف کمپنیز کو لیز پر دی تھی۔اس پیشی کے موقع پر پرویز خٹک سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق بھی انکوائری کی گئی