کراچی،میڈیا پرچلنے والی خبروں پر افسوس ہوا ہے،شرجیل انعام میمن
محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کیس کے حوالے سے احتساب عدالت میں شرجیل انعام میمن پیشی کیلئے پہنچے۔شرجیل انعام میمن کو بکر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔
اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ میڈیا پرچلنے والی خبروں پر افسوس ہوا ہے۔
سب جیل میں چیف جسٹس کے دورے پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحقیقات چل رہی ہیں، سب سامنے آجائے گا،مجھ پر مقدمہ درج ہوچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس کیس کو میڈیا ہائیپ نہیں دینا چاہتا،یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے پارٹی کا نہیں،