Sep 08, 2018 03:06 pm
views : 377
Location : Foreign Minister House
Islamabad- Chinese fm holds 1 to 1 meeting Shah mehmood Qureshi
اسلام آباد : چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ون آن ون ملاقات کے بعد فریقین میں وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا ، پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی اور چینی وفد کی قیادت وانگ ژی نے کی۔ مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت کی گئی جبکہ چین نے پاکستان کی معیشت کے استحکام اور اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مزید استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا سی پیک پاکستان کی سماجی اورمعاشی ترقی کےلیےاہم ہے، سی پیک موجودہ حکومت کے لیے اولین ترجیح ہے۔