Sep 08, 2018 03:22 pm
views : 401
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussains Term Ends Today
اسلام آباد: صدر ممنون حسین کی صدارت کا آج آخری دن
صدرممنون حسین اپنے عہد صدرارت کی مدت مکمل ہونے پر آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔صدر مملکت کو ایوان صدر سے رخصتی کے موقع پرمسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف پیش کیا جائے گا۔
ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق نومنتخب صدر ڈاکٹرعارف علوی کل پاکستان کے13 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف 4 ستمبر کو ہونے والے صدراتی انتخاب کے نتیجے میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔