کوئٹہ: یقین دلاتے ہیں ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی، شہریارآفریدی
وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر بلوچستان آیا ہوں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل سے متعلق مشاورت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماہ محرم قریب ہے، زائرین کے مسائل کو بھی دیکھنا ہے، زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ تمام تر انتظامی معاملات کو بہتر بنائیں گے۔ ریاست پاکستان کی ذمہ داری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پختونخواہ پولیس کی مثال عوام کے سامنے ہے، پاکستانی اداروں کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ہمیں مینڈیٹ دیا گیا ہے ڈیلیور کریں گے، عام پاکستانی کی عزت ہوگی تو اداروں کی عزت ہوگی۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، ملک کے لیے کام کرنے والوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ تمام صوبوں کے وفاق سے متعلقہ مسائل حل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ ہے ملک کے تمام مسائل پر قابو پالیں گے، تمام وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔ 146یقین دلاتے ہیں کہ ریاست ہر پاکستانی کو اہمیت دے گی