Sep 08, 2018 04:09 pm
views : 486
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Pak China Press briefing.
اسلام آباد،پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے باہمی روابط، مشترکہ مدد اور دوستانہ تعلقات میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وانگ ژی پاکستان کے دوست ہیں، چین کے وزیر خارجہ کا دفتر خارجہ آمد پر خیر مقدم کرتے ہیں۔ چینی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم ہیں، چینی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو تہنیتی پیغامات بھیجے گئے۔ چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے نومبر میں وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے، سی پیک کی تکمیل حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان آ کرخوشی ہوئی، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔ پاک چین دوستی لازوال ہے۔ سیکیورٹی سمیت پاکستان میں دیگر منصوبوں میں تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔ چین اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات مثبت اور مفید رہی، پاکستان چین کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی رابطوں اور دوروں سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گا، معیشت کی بہتری اور غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ سیمینار کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں