صادق آباد، خاتون تشدد اجتماعی زیادتی کا شکار۔۔۔۔
صادق آباد میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون اپنے بھانجے کے ساتھ شادی کی تقریب سے واپس گھر جا رہی تھی ، خاتون کے بیان کے مطابق راستے میں موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہوجانے کے باعث وہاں موجود 8اوباش نوجوان جو نشے میں دھت تھے زبردستی اس کو اٹھا کر ڈیرےپر لے گئے جہاں اس پر مار پیٹ اور تشدد کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی بھی دھمکیاں دی ، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے