لاڑکانہ ،میٹرک اور انٹرمیڈئیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم
تقریب میں 2017 میں میٹرک اور انٹرمیڈئیٹ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے پہلے ایک سو طلبہ طالبات میں 25 ہزار روپے فی کس نقد انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع پر چئیرمین بورڈ محمد علی بروہی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے پوزیشن ہولڈرز اور اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے طلبہ و طالبات کی ہمت افزائی کے لیے نقد انعامات کا اعلان کیا لاڑکانہ بورڈ سے 4 ہزار طلبہ و طالبات میں 25 ہزار فی کس دیے گے پہلے مرحلے میں ٹاپ ہنڈریڈ طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے