نیویارک: سرینا ولیمز کو امریکی اوپن فائنل میں شکست، غصے میں امپائر کو چور کہہ دیا
نیویارک میں ہونے والے گرینڈ سلم چیمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے سرینا کو 2-6 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دی اور جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چیمپئن بن گئیں۔کھیل کے دوران سرینا کے کوچ کی جانب سے انہیں اشارے کرنے پر امپائر نے کوڈ وائلیشن دی تو سرینا بھڑک اٹھیں جس سے ان کے حریف کو پوائنٹ مل گیا۔
دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ ملا۔اس پر سرینا نے امپائر کو جھوٹا اور چور قرار دے دیا اور میچ کے دوران ہی کہا کہ انہوں نے مرد کھلاڑیوں کے میچز بھی دیکھیں ہیں، وہ اس سے زیادہ کچھ کہہ دیتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جاتا، لیکن میں خواتین کے لیے لڑتی رہوں گی۔میچ کے اختتام پر امپائر نے جاپانی کھلاڑی اومی اوساکا کی کامیابی کا اعلان کیا تو سرینا ولیم آنسوؤں سے رونے لگیں