برمنگھم :عامرخان نے کولمبین باکسرکو شکست دے دی
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے باکسنگ میچ میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے کولمبین باکسر کو شکست دے دی۔عامر خان اور سیموئیل ورگاس کی فائٹ میں 12 راؤنڈر کھیلے گئے اور تمام راؤنڈر میں کولمبین باکسر پرحاوی رہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کی جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد کیا گیا جبکہ میچ کے تینوں ججز نے عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا۔
عامر خان کا جیت کے بعد کہنا تھاکہ مقابلہ توقع سے زیادہ سخت تھا، بہت سی غلطیاں ہوئیں، اگلامقابلہ مینی پیکیوسے کرنا چاہتا ہوں