لاہور میں بونداباندی سے موسم خوشگوار
لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔گلبرگ، کینٹ، کنال روڈ، ظہورالٰہی روڈ، شاہ جمال روڈ اوراطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے خشک سالی الرٹ جاری کردیا
دو روز قبل محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کے لیے خشک سالی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ معمول سے کم بارش ہونے کے باعث سندھ کے مختلف حصے معتدل سے شدید خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں۔