Sep 10, 2018 04:30 pm
views : 365
Location : Domestic Place
Islamabad- NA speaker asad qaiser donates first salary to dams fund.
اسلام آباد: اسپیکرقومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پہلی تنخواہ وزیراعظم اورچیف جسٹس ڈیم فند میں عطیہ کر رہا ہوں۔اسد قیصر نے کہا کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے، اس عظیم نعمت کے ذخیرے کے لیے ہم سب کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں سب سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے اس کار خیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں