سرگودھا ،وزیر صحت یاسمین راشد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال کا دورہ
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ اسپتال سرگودھا کا اچانک دورہ کیا اور عملے کی دوڑیں لگوا دیں ۔
صوبائی وزیر صحت کی اچانک آمد پر اسپتال کا عملہ حواس با ختہ ادھر ادھر دوڑنے لگا ،صوبائی وزیر صحت کو اسپتال میں پا کر مریضوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے جس پر صوبائی وزیر صحت نے اسپتال عملے کی سرزنش کی اور اسپتال میں صفائی کی نا قص صورتحال اور اسپتال عملے کی غیر حاضری پر ایم ایس سے رپورٹ طلب کر لی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسپتال کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا ،جبکہ اسپتال انظامیہ کی جانب سے صوبائی وزیر صحت کو اسپتال میں جاری صحت کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی وزیر نے مریضوں کی شکایتوں کے فوری تدارک کیلئے موقع پر ہدایت بھی جاری کیں۔