Sep 10, 2018 04:48 pm
views : 389
Location : President House
Islamabad- Guard of honour presented to new president
اسلام آباد، صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
صدر مملکت عارف علوی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نےایوان صدر میں گارڈ آف آنر کامعائنہ کیا۔ایوان صدر میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نومنتخب صدر مملکت عارف علوی سے حلف لیا۔
گارڈ آف آنر کے بعد ایوان صدر کے ملازمین سے صدر مملکت عارف علوی کا تعارف کرایا گیا جبکہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے ملازمین سے مصافحہ بھی کیا گیا۔
قبل ازیں حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر ممنون حسین، وزیر اعظم، وفاقی وزرا سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔