Sep 10, 2018 05:01 pm
views : 397
Location : President House
Islamabad- Chines FM Meets President
اسلام آباد، چینی وزیر خارجہ کی صدر مملکت سے ملاقات
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے آج صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ تین وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی جانب سے نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ حلف برداری کے فوراً بعد صدر مملکت سے ملاقات ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور اسے مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی۔
صدر مملکت عارف علوی نے چینی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچانے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عہد کے دوران پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔