واشنگٹن:عارف علوی کے عہدہ صدارت سنبھالنے پر امریکا کی مبارک باد
صدارتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے ڈاکٹر عارف علوی نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس پر امریکا کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت اور عوام عارف علوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے کے امن واستحکام، اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔