Sep 10, 2018 05:41 pm
views : 363
Location : Domestic Place
Islamabad- Musharraf's decision to take a hearing on the daily basis
اسلام آباد:پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر اکبر نے سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی نے ریمارکس دیے کہ آخری مرتبہ سنگین غداری کیس ملتوی کررہے ہیں، کیس کو ادھر یا اُدھر منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔جسٹس یاور علی نے کہا کہ 9 اکتوبر سے سنگین غداری کیس کی روزانہ سے سماعت ہوگی، استغاثہ ٹیم کے سینئر رکن نصیرالدین نئیر بطور عدالتی معاون دلائل دیں گے۔سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کا حکم
خصوصی عدالت کے سربراہ نے حکومتی نمائندہ سے استفسار کیا کہ سنگین غداری کیس میں تمام شہادتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں، حکومت ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے کیا اقدامات کررہی ہے۔اس موقع پر وزارت داخلہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ انٹر پول کے ذریعے پرویز مشرف کی گرفتاری کی درخواست کی گئی تھی۔جسٹس یاور علی نے ہدایت کی کہ وزارت داخلہ آئندہ سماعت پر تحریری طور پر بتائے ملزم کو پیش کرسکتے ہیں یا نہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس بنایا تھا اور یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا