Sep 10, 2018 05:48 pm
views : 372
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا،انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (10 ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 170 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40684 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 318 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 125 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 175 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔