Sep 10, 2018 05:53 pm
views : 382
Location : Zainab Rehablitation Centre
Karachi- Actress Meera visits Special Children School.
کراچی، معروف اداکارہ میرا کا خصوصی بچوں کے بحالی سینٹر کا دورہ
لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرانے آج کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر واقع خصوصی بچوں کے بحالی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معروف صنعتکار یحییٰ پولانی، مسعود پاریکھ، صحافی اطہر جاوید صوفی اور وصی قریشی بھی موجود ہے۔
اداکارہ نے خصوصی بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کے بحالی سینٹر میں آکر بچوں کے ساتھ وقت گزارنا مجھے اچھا لگا اور بہت مزہ آیا۔ یہ بچے میرے لئے اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں کہ جس طرح میرے اپنے بچے ہیں۔ میں ان بچوں سے بے حد پیار کرتی ہوں اور وعدہ کرتی ہوں کہ آئندہ کبھی بھی کراچی آنے کا موقع ملا تو میں ضرور ان بچوں سے ملنے کیلئے دوبارہ آؤں گی۔
اداکارہ میرا نے حاجی مسعود اور یحییٰ پولانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں شخصیات خصوصی بچوں کی فلاح وبہبود اور ان کی تعلیم کیلئے اپنا وقت صرف کرکے انہیں معاشرے میں ایک بہترین انسان بنانے اور ان کا جائز مقام دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔