Sep 10, 2018 06:29 pm
views : 390
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab Press Conference.mp4
لاہور، ہم ناانصافی کے خلاف جہاد کرینگے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ طلباء وطالبات ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور معمار ہیں۔ گورنر ہاؤسز کو عوام کیلئے کھولنے کے بعد اب ہم سے رابطہ کرنے والے اسکول کے بچوں کو گورنر ہاؤس کے مطالعاتی دورے کی اجازت ہوگی اور یہ فیصلے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کئے گئے ہیں۔
گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ تاثر تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ملک صرف اشرافیہ کیلئے بنا تھا، یہ ملک پاکستان کے عوام کے بیس کروڑ عوام کیلئے بنایا گیا تھا۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں غریب، امیر، طاقتور اور کمزور کو ایک صف میں کھڑا کریں گے۔انشاء اللہ اب یہ نہیں ہوگا کہ طاقتور غریب کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کرے گا، اب ہم ناانصافی کے خلاف جہاد کرینگے ۔
گورنر پنجاب نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں موجود انسٹی ٹیوٹ میں 930 طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ گرلز اسکول میں 670 طالبات تعلیم کے زیور سے آراستہ ہورہی ہیں۔ اس کے علاوہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 218 بچے ہنر بھی سیکھ رہے ہیں۔ گورنر ہاؤس میں موجود ڈسپنسری کو بڑھاکر عوام کو سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔