Sep 10, 2018 08:24 pm
views : 380
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Pakistan Cricket Team to donate Rs3.2 mn in dams fund
لاہور، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈیم فنڈز کیلئے 32 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان
ٹیم پاکستان کی جانب سےدیامر بھاشا ڈیم فنڈز کیلئے 32 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ باالخصوص روایتی حریف بھارت کے خلاف شاہینوں نے ابھی سے ہی کمر کس لی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ کے ایونٹ کو ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز قرار دیا ہے۔
سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے تیاری بہت اچھی ہے۔ گرم موسم کے باوجود کھلاڑیوں نے چار سے پانچ دن سخت پریکٹس کی ہے۔
سرفراز احمد سمجھتے ہیں کہ گرین شرٹس کو سال پہلے کی جیت کی نفسیاتی برتری حاصل نہیں۔
ایونٹ کے لئے قومی ٹیم آج متحدہ عرب روانہ ہوگی جہاں پہلا میچ سولہ ستمبر کو ہانگ کانگ اور 19 کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔