وزیر اعظم عمران خان سےچیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے آج چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیر اعظم نے دیامر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز کی جلد تکمیل پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی افادیت کے پیش نظر منصوبے کی نگرانی میں اپنے ذمے لے سکتا ہوں۔پاکستان کے حصے میں سالانہ 45 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے۔پاکستان کو ملنے والے پانی کا 80 فیصد 3 ماہ جبکہ بقیہ 20 فیصد باقی 9 ماہ میں آتا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کے صرف 185 ذخائر ہیں جن میں محض دو ڈیم بڑے ہیں۔ہمارے مقابلے میں بھارت کے پاس 5000 آبی ذخائر ہیں اور چین میں 4 ہزار بڑے ڈیمز سمیت مجموعی طور پر 84 ہزار آبی ذخائر موجود ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کو بڑھتے ہوئے آبی بحران سے محفوظ بنانا ہے۔