Sep 11, 2018 12:05 pm
views : 379
Location : Numaish Chowrangi
Karachi- Shia Ulma Council Press Conference
کراچی، لوڈ اسپیکراور علماء کرام کے مختلف اضلاع پر پاپندی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا، علامہ ناظر عباس
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کا آغاز آج سے ہوچکا ہے مختلف امام بارگاہوں میں آج سے مجلس عزاء و جلوس عزاء کا سلسلہ شروع ہوجائے گاحکومت سندھ کی جانب سے لوڈ اسپیکر ،علماء کرام کی سیکیورٹی اور علماء کرام کے مختلف اضلاع پر پاپندی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نمائش چورنگی پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر ہمیں شدید تحفظات ہیں گز شتہ کئی سالوں سے اس طرح کے ہتکھنڈوں سے مجلس عزاء و جلوس عزاء کو مثاثر کرنے کی کوشیش کی جارہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاسوں میں اس طرح کے ضابطہ اخلاق کا زکر نہیں کیا جاتا اور اجلاس میں طے ہونیوالے فیصلہ جات پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے محرم الحرام سے پہلے ایک انتشار اور تصادم کی فضاء بنائی جاتی ہے تا کہ مجلس عزاء اور جلوس عزاء میں انتشار پیدا کیا جائے اور فرقہ واریت کو ہوا دی جائے ایسی صورتحال میں تصادم یا کوئی ناخشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام ترذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مجلس عزاء و جلوس عزاء ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس سے ہم کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور اگر ہمیں اپنے حقوق کے لئے اپنی جانوں کے نزرانے بھی دینے پڑے تو ہم یہ بھی کریں گے لہٰذا حکومت سندھ اپنا قبلہ درست کر لے اگر لوڈ اسپیکر کے استعمال کو روکا گیا اور اس پر ایف آئی آرکاٹی گی اور سیکیورٹی کی طرف سے سبیلوں کو روکا گیا تو پھر ہم بھرپور اپنی عوامی قوت اور طاقت کا استعمال کریں گے اور سندھ کی تمام شاہراہوں کو بلاک کردیں گے ۔