Sep 11, 2018 12:20 pm
views : 466
Location : Domestic Place
Multan- Provincial Health Minister addresses
ملتان، اللہ تعالیٰ نے میری ہر ضرورت پوری کی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری ہر ضرورت پوری کی ہے اسی لئے میرے خلاف آج تک کوئی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آیا۔
ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور الحمدو للہ میرے تمام بچے شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں۔ آج تک میرے کسی بچے نے نظراٹھاکر جواب نہیں دیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعبہ طب کے پیشے سے منسلک لوگ بہت خوش نصیب ہوتے ہیں۔ میں ریٹائرڈ ملازمہ ہوں لیکن اتنا دعوے سے کہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے میرے نصیب کا رزق کسی نے کسی انداز میں لکھا ضرورہوگا۔