کوہلو،باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،12 افراد زخمی
کوہلو میں ڈگری کالج کے قریب باراتیوں کی پک اپ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 خواتین سمیت 8 بچے زخمی ہوگئے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی افراد کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل بچاتے ہوئے پیش آیا،حادثے میں زخمی ہونے والے والوں میں سےتین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ شدید زخمی افراد کوڈی جی خان ریفر کردیا گیا ہے۔