Sep 11, 2018 12:40 pm
views : 481
Location : Balochistan House
Islamabad- CM Balochistan,Interior Minister Press Conference
اسلام آباد،سب برابر کے پاکستانی ہیں، پاکستانی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہےوزیر مملکت برائے داخلہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دیا،ہم سب سنجیدگی سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے معاملات حقیقی طور پر حل ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی تفتان بارڈر پر گئے اور حالات کا جائزہ لیا،وفاق کے ساتھ مل کر بلوچستان کا احساس محرومی ختم کریں گے،بلوچستان کے مسائل کو ترجیح دینے پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں،بلوچستان کے وسیع تر مفاد میں تحریک انصاف کی حکومت کا ساتھ دیا،ہم سب سنجیدگی سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کے معاملات حقیقی طور پر حل ہوں گے۔
وزیر مملکت شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے قوم کو پیغام دیا ریاست ہر پاکستانی کی ذمے دار ہے، زائرین سے متعلق بھی حکومت نے تیز اقدامات کیے۔ ریاست کے تمام اسٹیک ہولڈر پاکستان کی اکائیوں کا اپنا سمجھیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ہم لوگ ایک ٹیم بن کر کام کر رہے ہیں، ہم چھوٹے اور بڑے صوبوں میں تفریق نہیں کریں گے۔ تمام صوبے برابر ہیں، سب برابر کے پاکستانی ہیں، پاکستانی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔