Sep 11, 2018 01:39 pm
views : 508
Location : Railway Minister Office
Islamabad-.Railway.Minister.Meets.CREC.Delegation
اسلام آباد ، وفاقی وزیر ریلوے سے چین کے ریلوے چائنہ ریلوے انجینیئرنگ کارپوریشن حکام کی ملاقات
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے چین کے ریلوے چائنہ ریلوے انجینیئرنگ کارپوریشن حکام نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان ریلوے میں بہتری سے متعلق گفتگو کی گئی،چینی حکام نے پاکستان ریلوے میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ چند روز پہلے چینی سفیر نے بھی شیخ رشید احمد سے ملاقات کی تھی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے اور ہم سی پیک کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دو نئی ریل گاڑیاں چلا رہے ہیں جن کا افتتاح وزیر اعظم کریں گے،آئندہ دس سے بیس سال کا منصوبہ تیار کر رہے ہیں،اوورسیز پاکستانی مفت ٹرین انجنز اور ریل کوچز تک بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہماری چین کے ساتھ پرانی اور دائمی دوستی ہے،ایم ایل ون کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی چین کی معاونت درکار ہوگی،وزیر اعظم عمران خان کی کرپشن سے متعلق زیرو برداشت پالیسی ہے۔