کراچی،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 70 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جارہی ہے۔
بانی پاکستان قائداعظم کے یوم وفات کے موقع پر گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ، تینوں مسلح افواج کے افسران اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مزار قائد پرحاضری دی اور پھول چڑھائے گئے۔
بحری بری اور فضائی افواج کے افسران نے مزار قائد پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔
آج کے دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات و سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔