کراچی،اللہ پاک ہمیں قائد اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے،وزیر اعلیٰ سندھ
بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی یوم وفات پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ کوانی کی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اللہ توفیق دے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بناسکیں جبکہ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی کیلئےدن رات محنت کریں گے۔
بانی ِپاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ستر ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
حاضری کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمیں قائد اعظم کے وژن کو آگے بڑھانے کئی توفیق عطا فرمائے اور سندھ میں بسنے والے خوشحال زندگی گزار سکیں۔
مراد علی شاہ نے کہا اسٹریٹ کرائم میں نگراں حکومت کے دوران اضافہ ہوا، جرائم میں کمی کرنے کے بجائے پولیسنگ پر زیادہ زور دیا گیا، پولیس افسران کے تبادلے کئے گئے، جس کیلئے ایک نظام ہوتا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کسی ادارےکی وجہ سے پڑا ہوا ہے، جیسے دہشت گردی کا مسئلہ حل کیا، ویسے ہی اسٹریٹ کرائم بھی ختم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ دیامر اور بھاشا ڈیم پیپلزپارٹی دور میں منظور ہوا، اگلی حکومت نے آگے بڑھایا، دونوں ڈیموں سے متعلق تکنیکی گراؤنڈ پر کچھ تحفظات ہیں، کسی کو مار کر ہم کوئی پراجیکٹ نہیں بنا سکتے، ڈیم ضرور بنائیں لیکن ماحولیاتی اثرات کو سامنے رکھنا ہوگا۔