کراچی،پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں گے،گورنر سندھ
ملک بھر آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم وفات منا یا جا رہا ہے،گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی کیلئےدن رات محنت کریں گے، دیامر اور بھاشا ڈیم ضرور بنے گا اورتمام صوبے اسے سپورٹ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست ہے، ڈیم بنانے کیلئے وفاق کے ساتھ تعاون کریں، 5 ہزار کے قریب چین اور 2 ہزار ڈیم بھارت میں ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دینے والا صوبہ ہے، قائد کے مزار پر عہد کرتے ہیں کہ زیر تعمیر منصوبے مکمل کریں گے، پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔