کراچی، بانی پاکستان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، میئر کراچی
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم وفات پر میئر کراچی وسیم اختر نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
حاضری کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کیونکہ قائد اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہی آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں یہ تہیہ کرنا چاہیے کہ ہم قائد اعظم کے افکار اور خیالات کی پیروی کرینگے اور اس ملک وعوام کیلئے جدوجہد کرینگے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بھی ہمارے سامنے ہے اور اس سے بھی امید لگائی ہوئی ہے پوری قوم نے کہ وہ قائد اعظم کے نظریات کے مثل مطابق پالیسی مرتب کریں گے۔