Sep 11, 2018 05:16 pm
views : 499
Location : Domestic Place
Quetta-.Cricketer.Younis.khan.Media.Talk..
کوئٹہ، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، یونس خان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ضرورت اسے نکھارنے اور مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ ملک کے وزیر اعظم خود ایک کھلاڑی ہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ کھیلوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھے۔
کوئٹہ میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ میں موجودہ حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین ایشینز طرز کا ٹورنامنٹ ہوتے رہنا چاہئے جبکہ توقع ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لیگ میچز کے انعقاد سے کرکٹ کو فروغ ملےگا۔ کرکٹ کے اکثر بڑے نام لیگ سے ہی سامنے آئے ہیں۔