Sep 11, 2018 06:16 pm
views : 422
Location : Pethalogy Labortory Jinnah Hospital
Lahore- HOD Pethalogy Labortory Jinnah Hospital Media Talk
لاہور، کم وسائل کے با وجود ایمرجنسی، ان ڈوراور او پی ڈی وارڈز میں تمام ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، ڈاکٹر سائرہ
لاہور جناح ہسپتال کی پیتھالوجی لیبارٹری کم وسائل کے با وجود ایمرجنسی وارڈ ، ان ڈور وارڈ اور او پی ڈی وارڈ کے ہر قسم کے تمام ٹیسٹ کر رہی ہے۔ ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پیتھالوجی لیبارٹری جناح ہسپتال ڈاکٹر سائرہ کے مطابق ایمرجنسی وارڈ کی لیب کمپیوٹرائز ہوگئی ہے البتہ لیبارٹری میں کچھ کام ہونا باقی ہے ۔
ڈاکٹر سائرہ کا کہنا تھا کہ ٹوکن سسٹم کا اجرا اور ان ڈور وارڈ اور او پی ڈی کی لیب کو کمپیوٹرائز کرنا ابھی باقی ہے۔ اس ضمن میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں تمام اسٹاف انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کو عبادت سمجھ کر کرتا ہے۔
ڈاکٹر سائرہ نے مزید بتایا کہ لیبارٹری میں یومیہ پندرہ سو سے لے کر اٹھارہ سو ٹیسٹ کئے جاتے ہیں ۔لیباٹری کا اسٹاف تین شفٹ میں کام کرتا ہے اور لیبارٹری کی ہر شفٹ میں سینئر ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں جو سارے کام نگرانی کرتے ہیں۔