Sep 11, 2018 06:28 pm
views : 377
Location : Pakistan Stock Exchange
karachi- Pakistan Stock Exchange closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 75پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (11ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 75پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40759 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 325کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،7 11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔