Sep 11, 2018 06:54 pm
views : 424
Location : Domestic Place
Lahore-.Swamp.deer.caught.in.Lahore.transferred.to.Jallo.Park.
لاہور، پاکستان میں داخل ہونے والا بھارتی پاڑہ ہرن کووائلڈلائف پارک جلومنتقل کردیا گیا
پاکستان میں داخل ہونے والے بن بلائے بھارتی مہمان پاڑہ ہرن کووائلڈلائف پارک جلومنتقل کردیا گیا ہے جہاں پہلے بھی بھارتی ہرنوں کی خاصی تعداد موجودہے۔
وائلڈلائف حکام کے مطابق گزشتہ شب ایک پاڑہ ہرن بھارتی علاقے سے پاکستان داخل ہوا جو دریائے راوی کے ساتھ چلتا ہوا شاہدرہ کے علاقے میں پہنچ گیا جہاں مقامی لوگوں نے اسے پکڑکرگھرمیں قید کرلیا تاہم ہرن کے پکڑے جانے کی اطلاع وائلڈلائف کو بھی کردی گئی جس کے بعد ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرلاہورکی ہدایت پرپاڑہ ہرن کو تحویل میں لیکرجلوپارک منتقل کردیا گیا ہے۔
ہرن کے جسم پرزخموں کے نشانات موجود ہیں تاہم توقع ہے کہ بروقت علاج سے وہ جلدتندرست ہو جائے گا۔