لاہور، پولیس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پولیس ریفارمز کمیشن کے قیام کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے پروگرام کے تحت پولیس نظام میں اصلاحات لا رہے ہیں۔اصلاحات کے تحت پولیس کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کر سکے گا۔پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار اور عوامی پولیس بنائیں گے،ایسی پولیس جو عوام کی توقعات پر پورا اترے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ عوام کی دادرسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔سائلین کی خدمت پولیس کا بنیادی فرض ہے۔پولیس ریفارمز کمیشن کے قیام سے متعلق امور جلد سے جلد طے کئے جائیں۔اس ضمن میں سفارشات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔
قبل ازیں اجلاس میں پولیس ریفارمز کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری ناصر خان درانی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور متعلقہ حکام شریک تھے۔