Sep 11, 2018 07:34 pm
views : 532
Location : Idara Noor-e-Haq
Karachi- Ameer JI Siraj-ul-Haq Press Conference
کراچی، اس وقت کراچی انتہائی متاثر ہے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ کراچی اس وقت انتہائی متاثر ہے،شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں، گلیوں میں صفائی کا انتظام نہیں، پانی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے، سیوریج سسٹم تباہ حال ہے، بلدیاتی نظام برباد ہے، لوگوں کو کوئی در نہیں ملتا کہ وہ جاکر اپنی فریاد سناسکیں۔ سانحہ 12 مئی کے متاثرین تاحال امداد کے منتظر بیٹھے ہیں۔
ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج میں حق بجانب ہوں کہ پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم جن سے اہل کراچی کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں اور حسب سابق ایم کیو ایم نے اس حکومت میں بھی شمولیت کا اعلان کیا ہے تویہ ایک سنہری موقع ہے کہ بحیثیت مجموعی بڑے انقلابی انداز میں کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ایک بہت بڑا اقدام اٹھایا جائے تاکہ کراچی کے لوگوں کو راتوں میں سکون ، دن میں روزگار، امن اور صاف پانی وسڑکیں ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سارے مسائل ہیں لیکن پانی کی فراہمی کا منصوبہ کے فور اور سیوریج کا منصوبہ ایس تھری برسوں گزرنے کے باوجود نامکمل ہیں جس کی وجہ سے شہری انتہائی پریشان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بارہ مئی کے متاثرین کی فوری طور پر امداد کی جائے، قطرہ قطرہ امداد دینے سے متاثرین کا کچھ نہیں ہورہا، کمپنی کی جانب سے حکومت کو دیئے گئے 70 کروڑ روپے کی رقم کفالت کیلئے متاثرین کو یکشمت حوالے کردی جائے۔