اسلام آباد، کرپٹ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے پیچھاکرینگے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کرپٹ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلا جائے نیب پیچھا کرے گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ تاجر برادری نیب کے اقدامات سے خوش نہیں، ملک کی خاطر کام کرنے والے تاجروں کو ڈرایا نہیں جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ جو تاجر ٹھیک کام کررہے ہیں انہیں کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، تاجروں کے راستے میں آنے والی ہر چیز کو ہٹائیں گے، تاجر غلطی کریں گے تو نظر انداز ہوجائے گی تاہم جرم نظرانداز نہیں ہو سکتا۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کوئی جتنا بھی طاقتور ہے اس کا اثر و رسوخ نیب کے دفتر کے باہر ختم ہوجاتا ہے، نیب کے دفتر کے اندر صرف قانون ہے۔