Sep 12, 2018 01:05 pm
views : 386
Location : Domestic Place
Islamabad-.Federal.Information.Minister.Video.Message
اسلام آباد، بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملتے ہی لوکل گورنمنٹ سسٹم اجلاس میں توقف کیا گیا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل لوکل گورنمنٹ سسٹم کے اجلاس کی سربراہی وزیر اعظم کررہے تھے کہ اس دوران ہی خبر ملی کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوگیا ہے۔ خبر ملنے کے بعد اجلاس میں توقف کیا گیا۔
ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا ہے کہ وہ نہ صرف بہادر بلکہ سیاسی طور پر بھی ایک جہاندیدہ خاتون تھیں۔ مشرف دور میں جب مسلم لیگ (ن) کے پاس قیادت نہیں تھی تو اس وقت انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو قیادت فراہم کی۔ بیگم کلثوم نواز جب لندن میں زیر علاج تھیں تو تب بھی تمام لوگوں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
فواد چوہدری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز نے بڑی بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا۔ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کے تمام اہل وعیال کو یہ صدمہ سہنے کی توفیق دے اور کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔