Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 12, 2018 01:12 pm views : 379

Location : CM House

Quetta- CM Balochistan chairs Cabinet meeting.
  • Urdu

کوئٹہ، بلوچستان لیویز فورس کو  متحرک فورس میں ڈھالنے کیلئے  چار سالہ منصوبے کی اصولی طور پر منظوری

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقد ہونے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلوچستان لیویز فورس کی تشکیل نو کے ذریعہ اسے ایک پیشہ ورانہ اور متحرک فورس میں ڈھالنے کے لئے چار سالہ منصوبے کی اصولی طور پر منظوری دے دی گئی ہے جس پر لاگت کاتخمینہ آٹھ ارب روپے ہے جسے چار مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
کابینہ نے محکمہ داخلہ کو لیویز فور س کی جانب سے کابینہ کو فورس کی تشکیل نو کے لئے پیش کی گئی سفارشات کا جائزہ لے کر انہیں حتمی منظوری کے لئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے ہدایت کی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نے لیویز فورس کی تشکیل نو اور اس کی استعداد کار میں اضافہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فورس کو وسعت دیتے ہوئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے نئے آپریشنل ونگ، کوئک رسپانس فورس ونگ، جدید مواصلاتی ونگ، کاؤنٹر ٹیریرسٹ ونگ، بم ڈسپوزل ونگ، سی پیک سیکیورٹی ونگ، سماجی ومعاشی ترقیاتی منصوبوں کے تحفظ کا سیکیورٹی ونگ، انٹیلی جنس ونگ اور انوسٹی گیشن ونگ کے قیام کی ضرورت ہے جبکہ لیویز اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تربیتی کورسزبھی ناگزیر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے 90فیصدعلاقے میں لیویز فورس تعینات ہے جس کی کل تعداد 23132 ہے جن میں سے 13227 اہلکار وں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی گئی ہے، جبکہ فیڈرل لیویز کی تعداد 6560ہے ، لیویز فورس کی تشکیل نو سے اس کی افادیت میں اضافہ ہوگا اور امن وامان کے قیام میں مدد ملے گی۔
کابینہ نے لیویز فورس کی تشکیل نو اور اس کی وسعت کی مجوزہ سفارشات کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس عمل سے ایک جانب تو لیویز فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا تو دوسری جانب روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کی فیڈرل لیویز فورس کی تعداد میں کم از کم دو ہزار اہلکاروں کے اضافہ کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جائے گی اور وفاقی حکومت سے کہا جائے گا کہ بلوچستان میں سی پیک پر کام ہورہا ہے جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اضافی بوجھ بڑھ رہا ہے لہٰذا وفاقی حکومت بھی فیڈرل لیویز کی تعداد میں اضافہ کرکے صوبے کی معاونت کرے اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت فیڈرل لیویز کی تنخواہوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے فنڈزبھی فراہم کرے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کا مطلب صوبائی کابینہ ہے اور اس اعلیٰ ترین فورم پر صوبے اور عوام کے مفاد ، ان کی سہولت اور تحفظ کے لئے اقدامات کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے، تمام محکمے اور ادارے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں، اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved